رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟

رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں جمعے اور ہفتے کو درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر ضیغم نے کہا ہے کہ کراچی میں رمضان میں گرمی زیادہ نہیں ہو گی، البتہ چبھتی ہوئی دھوپ رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر رمضان میں موسم خوش گوار رہنے کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کل 2 سے 3 بجے بارش کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں