اپوزیشن اتحاد کا بانی کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد کا بانی کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد کا بانی کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالجین کی رسائی کے لیے رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں محمود اچکزئی نے ذاتی معالجین کی رسائی اور اہل خانہ سے ملاقات تک دھرنے اور احتجاج جاری رکھنے پر اصرار کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے چند ارکان کے سوا اکثریت نے دھرنا ختم کرنے کا موقف اپنایا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پی ٹی آئی اوراپوزیشن اتحاد کے دھرنا جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں