صدرِاور وزیرِاعظم کا کراچی میں عمارت کے گرنے پراظہار افسوس

صدرِ آصف زرداری اور وزیرِاعظم شہباز نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں عمارت کے گرنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے متوفیوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور ان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
انہوں نے ریسکیو آپریشن کی فوری اور مؤثر انجام دہی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبائی حکومت واقعے کی انکوائری کرکے ایسے واقعات کے سدباب کی کوشش کرے۔
Load/Hide Comments



