غیرملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ، 350 عمرہ زائرین 3 دن سے مشکلات کا شکار

غیرملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ، 350 عمرہ زائرین 3 دن سے مشکلات کا شکار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غیرملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ ہونے کے سبب 350 عمرہ زائرین 3 دن سے لاہور میں مشکلات کا شکار ہیں۔

عمرہ زائرین نے بدھ کو لاہور ایئر پورٹ سے غیرملکی ایئر لائن کےذریعے جدہ جانا تھا۔

غیرملکی ایئر لائن کے خلاف مسافروں اور عمرہ زائرین نے ہوٹل میں احتجاج کیا۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل جدہ کے لیے پرواز منسوخ ہوئی جس کے بعد ہوٹلوں میں بھیج دیا گیا، 3 دن ہوگئے ایئر لائن کی انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ بورڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد پرواز منسوخ کی گئی، ہمیں بتایا گیا کہ جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی ہے، سعودی عرب میں ہوٹلوں کی بکنگ کرائی تھی جو کینسل کردی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں