مودی سن لو، سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتا نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

مودی سن لو، سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتا نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری۔فوٹو: اے ایف پی
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری۔فوٹو: اے ایف پی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کا دفاع کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے۔

بھارتی سرکار کو واضح پیغام دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نریندر مودی سُن لو، ہم سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں نریندر مودی تمہاری سازش کیا ہے، تم افغانستان کے ذریعے کیا کرنا چاہتے ہو۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کا دفاع کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، تمہاری ہر سازش ناکام ہوگئی اور ہم کامیاب ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو میدان جنگ میں ہونے والی شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے، اب یہ ایران کی طرح یہاں بھی لوگوں کو ورغلا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اسرائیلی فوج کو شکست دینے پر ایران کے شہریوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ایران کے شہریوں نے اسرائیلی سازش ناکام بنادی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں