غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ جاری، 31 گرفتار

غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ جاری، 31 گرفتار
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔

اسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان گرفتار کر لیے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔

تربت: 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندے زیرِ حراست

ادھر تربت کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سوار37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیرِ حراست افغان باشندوں میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔

یہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں