بھارت کی چین پر انحصار کم کرنیکی کوشش، برازیل سے نایاب معدنیات کا معاہدہ

بھارت کی چین پر انحصار کم کرنیکی کوشش، برازیل سے نایاب معدنیات کا معاہدہ
بھارت کی چین پر انحصار کم کرنیکی کوشش، برازیل سے نایاب معدنیات کا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کی چین پر انحصار کم کرنیکی کوشش، برازیل سے نایاب معدنیات کا معاہدہ، معاہدہ نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم اور برازیلی صدر سیو لولا ڈا سلوا کی ملاقات کے دوران طے پایا،مودی نے برازیل کو لاطینی امریکا میں اپنا سب سے بڑا شراکت دارقرار دیتے ہوئے تجارت کو 20ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور برازیل نے اہم معدنیات اور نایاب عناصر سے متعلق تعاون بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد چین پر انحصار کم کرنا ہے، یہ معاہدہ نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیلی صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا کی ملاقات کے دوران طے پایا، مودی نے اسے مضبوط اور محفوظ سپلائی چین کی تعمیر کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جبکہ لولا نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی اور اہم معدنیات میں سرمایہ کاری اور تعاون اس معاہدے کا مرکزی نکتہ ہے، چین اس وقت دنیا کی نایاب معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ پر حاوی ہے جس کے باعث بھارت متبادل شراکت دار تلاش کر رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں