افغان طالبان کی جارحیت کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، احسن اقبال

افغان طالبان کی جارحیت کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، احسن اقبال
افغان طالبان کی جارحیت کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ  افغانستان کے لیے پاکستان نے قربانیاں دیں، 40 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی بھائی چارہ کے تحت قربانیاں دیں، ہماری معیشت تباہ ہوئی، ہماری امید تھی کہ افغانستان کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آئے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ افغانستان سے ہمارے شہریوں، مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا گیا، افغانستان بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والی تنظیموں کے لیے بھی آماجگاہ بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہے یا امن کے ساتھ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں