خیبر پختونخوا: ڈی پی او کے دفتر میں شہری کے بال بنوانے کی ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا: ڈی پی او کے دفتر میں شہری کے بال بنوانے کی ویڈیو وائرل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہری پور کے دفتر میں شہری کے بال بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ہزارہ کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ویڈیو میں ایک شخص کو ڈی پی او آفس میں بال بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والا شخص یوٹیوبر ہے، جس نے ریکارڈنگ سے قبل ڈی پی او ہری پور سے اپنے بال سیٹ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کی درخواست پر حجام ڈی پی او آفس پہنچا اور بال بنانا شروع کر دیے، تاہم ویڈیو ریکارڈ ہونے کے وقت ڈی پی او ہری پور دفتر میں موجود نہیں تھے۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ہزارہ کو مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں