حیدرآباد: مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 1 شخص جاں بحق، اپ ٹریک بند

کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین کی زد میں آکر 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریلوے پولیس حکام کے مطابق مال گاڑی کی 6 بوگیاں حیدرآباد کے قریب پٹری سے اتریں۔

ریلوے پولیس کے مطابق حادثہ کوٹری ریلوے اسٹیشن یارڈ سے نکلتے ہی پیش آیا، مال گاڑی میں کوئلہ لدا ہوا تھا۔

ادھر ترجمان و ڈی سی او ریلویز کراچی جہاں بابر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوٹری میں مال بردار گاڑی کی سات بوگیاں پٹری سے اتریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثہ 4 بجے پیش آیا، 5 بجے کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ ہوگئی۔ 

ترجمان ریلوے کراچی نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک بند ہوگیا ہے۔ ڈاؤن ٹریک سے اپ ٹریک کے گاڑیاں روانہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے تک ٹریک بحال ہونےکی توقع ہے۔ حادثے میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہوا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں