کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں، کامران ٹیسوری

کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری(فائل فوٹو)۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری(فائل فوٹو)۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا، میں گونگا بہرا یا ڈمی گورنر نہیں تھا نہ رہنا چاہتا ہوں۔ کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج لاہور قلندر کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے، نوجوانوں کو لاہور قلندر کی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

گورنر کامران ٹیسور نے کہا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، یہ خبر سن کر کہیں دبک نہیں گیا میڈیا کا سامنا کیا۔ گورنر ہاؤس آکر وعدہ کیا تھا کہ کام کرنا چاہتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ گل پلازہ کے لیے آواز اٹھانے پر سزا دی جا رہی ہے تو دے دیں،  گورنر ہاؤس میں شروع ہونے والے کام جاری رہنا چاہئیں، کراچی میں میرا گھر سب کے لیے حاضر ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا گورنر ہاؤس میں لوگوں کے لیے میری یہ آخری افطار ہے، آئی ٹی کی تعلیم لینے والے 50 ہزار بچوں کا کیا مستقبل ہو گا یہ نئے گورنر جانتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ جنہوں نے مجھے گورنر نامزد کیا، کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں