سبکدوش گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نہال ہاشمی کو ٹیلیفون
سبکدوش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی کو ٹیلیفون کیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر کامران خان ٹیسوری نے سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جتنے انیشی ایٹیوز ہیں ان سب کو جاری رکھنے کیلئے ساتھ دوں گا۔
انھوں نے نہال ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں آپکے ساتھ ہیں، جو کام ہو ساتھ دوں گا۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مداد علی شاہ کو بھی ٹیلیفون کیا اور کہا کہ پونے چار سال ایک اچھا تعلق رہا، ساتھ کام کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ عہدے آنے جانے والی چیز ہیں، آپ نے جو احترام دیا، وہ یاد رہےگا۔
Load/Hide Comments




