وزیراعظم شہباز دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اپنا مختصر دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔

دوے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات ہوئی جس میں خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ دورۂ سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں