آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کیلئے امریکا کے ساتھ کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کیلئے امریکا کے ساتھ کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم پہلے ہی ایران کی فوجی صلاحیت کا 100 فیصد تباہ کر چکے ہیں تاہم شکست کے باوجود ایران ایک دو ڈرون حملے یا آبنائے ہُرمُز میں یا نزدیکی علاقے میں میزائل حملہ کر سکتا ہے یا بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو مسلسل تباہ کرتا رہے گا، کسی نہ کسی طرح ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کو کُھلا، محفوظ اور آزاد بنا دیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں