سرکاری اداروں کی کارکردگی موثر اور جوابدہ بنائی جارہی ہے، سہیل آفریدی

سرکاری اداروں کی کارکردگی موثر اور جوابدہ بنائی جارہی ہے، سہیل آفریدی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو موثر اور جوابدہ بنایا جارہا ہے۔

سہیل آفریدی نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک سے گورننس سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت اب تک حاصل شدہ اہداف اور بتائج پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں کیش لیس پیمنٹ انیشیٹیو کا آغاز کردیا گیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ 2025ء کی کابینہ سے منظوری دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 100سے زائد خدمات ڈیجیٹائز کردی گئیں، بندوبستی اور ضم اضلاع میں 500 سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوئی ہے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ 150 بی ایچ یوز، آر ایچ سیز کو 24 گھنٹے چائلڈ برتھ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے، خالی اسامیوں پر 2400 میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کےلیے سمری منظور کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ جنگلی زیتون کے درختوں کی یورپی اقسام کے زیتون میں تبدیلی کی گئی جبکہ مقامی لوگوں کی شراکت سے 700 واٹر کورسز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 3177 یتیم، 3380 بیوہ خواتین کو ماہانہ 5 ہزار روپے فی کس فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی اداروں میں زیر تعلیم 3500 طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 1500 سے زائد سمریاں اور 600 سے زائد فائلیں وصول اور بھیجی گئی ہیں، ای سمری اور ای آفس کے اجرا سے سمریاں اور فائل وصول اور بھیجی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مؤثر اور جوابدہ بنایا جارہا ہے، معیاری سہولتوں کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر عوامی اعتماد بحال کیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں