بلاول بھٹو سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے مطمئن

بلاول بھٹو سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے مطمئن
تصویر، پیپلز پارٹی سوشل میڈیا
تصویر، پیپلز پارٹی سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

دوران اجلاس صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور اُن کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل حالات میں بھی جتنا ممکن ہوسکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازا سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے، جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں