افغان طالبان نے باجوڑ میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا ہے، عطا تارڑ

افغان طالبان نے باجوڑ میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا ہے، عطا تارڑ
افغان طالبان نے باجوڑ میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے باجوڑ میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا ہے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ آج دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر افغان طالبان نے سرحد پار سے ضلع باجوڑ کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے توپ خانے اور مارٹر فائرنگ کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ایک گھر مارٹر گولے کی زد میں آیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ضلع باجوڑ کے علاقے سالار زئی، تبستہ لیٹئی میں شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا گیا، حملے میں 4 معصوم شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے چاروں افراد ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ بھائی تھے، مقامی لوگوں نے افغان طالبان رجیم کے دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان رجیم معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں، افغان طالبان فتنہ الخوارج جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہیں، آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے باعث افغان طالبان اور دہشت گرد شدید دباؤ اور مایوسی کا شکارہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بزدلانہ اور گھناؤنے حملے کے ذمے دار افغان طالبان کی چوکیوں، انفرا اسٹرکچر کو مناسب اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں