ملزمان 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار، پولیس نے پکڑ لیا

ملزمان 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار، پولیس نے پکڑ لیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے صدر سے ملزمان 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ دکان سے سامان خرید رہی تھی، گاڑی کی پچھلی سیٹ پر خاتون کے 3 بچے موجود تھے۔

ملزمان نے نمائش چورنگی کے قریب پہنچے تو انہوں نے بچوں کو اتارنے کی کوشش کی، موقع پر موجود سپاہی نے مشکوک سمجھتے ہوئے ملزمان کو پکڑ لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، دونوں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا ہے جبکہ بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے، اس معاملے میں مزید کارروائی جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں