پاکستان اسرائیل کی مذمت جاری اور چین سے فوجی تعلقات استوار رکھے: سابق سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری

پاکستان اسرائیل کی مذمت جاری اور چین سے فوجی تعلقات استوار رکھے: سابق سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری
---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور نیتن یاہو یکساں طور پر اسلام مخالف ہیں، پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مخالفت جاری رکھے، پاکستان اسرائیل کی مذمت جاری اور چین سے فوجی تعلقات استوار رکھے، چین کو مکسڈ میسجز نہ دیے جائیں ان سے بھرپور تعلقات رکھے جائیں۔

مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتِ حال کے پیشِ نظر انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں مودی نیتن یاہو گٹھ جوڑ پر مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، سابق سیکریٹری دفاع لیفٹینینٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی مذاکرے میں شریک ہوئے۔

مذاکرے کی میزبانی آئی آر ایس کے سربراہ ایمبیسیڈر جوہر سلیم نے کی۔

اعزاز احمد چوہدری نے اپنے مؤقف میں کہا کہ بھارت روایتی طور پر فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کا حامی رہا ہے، بھارت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا بھی حامی رہا ہے، بعد ازاں بھارت نے اس مؤقف کو اسرائیلی حکومت سے تعلقات کے ساتھ بیلنس کیا، نریندر مودی کے دور میں یہ بیلنس بھی ختم کر دیا گیا۔

دوسری جانب سابق سیکریٹری دفاع لیفٹینینٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی نے خطاب کے دوران کہا کہ مودی اور نیتن یاہو کی بیک وقت منظر نامے پر موجودگی سے یہ رجحان بڑھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور نیتن یاہو میں سے کوئی ایک بھی منظر پر نہ ہو تو یہ صورتِ حال مختلف ہو سکتی ہے، کچھ مسلمان ملکوں کو نیوٹرلائز کر دیا گیا جن میں افغانستان، شام، لیبیا اور دیگر شامل ہیں۔

نعیم خالد لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی ہے، ہمارے معاملات اچھے ہیں برے نہیں، ہمیں اندرونی مخبروں سے بچنے کی ضرورت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں