فرانس کے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا پہلا راؤنڈ مکمل، پاکستانی نعیم چوہدری کونسلر منتخب
پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس کے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا پہلا راؤنڈ مکمل، درانسی میئری میں پاکستانی نعیم چوہدری پہلے راؤنڈ میں کونسلر منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا پہلا راؤنڈ مکمل درانسی میئر ی میں بطور کونسلر نعیم چوہدری سمیت پورا پینل 63%ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گیا ، فرانس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات 2026 کے پہلے راؤنڈ میں حکمران جماعت یعنی صدر ایمانوئل میکرون کی پارٹی “Renaissance “اور اس کے اتحادیوں کی کارکردگی زیادہ کمزور رہی۔حکمران جماعت کی پوزیشنرپورٹس کے مطابق میکروں کے اتحاد (Renaissance، MoDem، Horizons) کو کافی کمزور نتائج ملے۔ پارٹی نے پہلے کے مقابلے میں کم امیدوار کھڑے کیے اور کئی بڑے شہروں میں مضبوط پوزیشن حاصل نہ کر سکی۔ حکمران پارٹی کے سربراہ Gabriel Attal کے مطابق ان کے اتحاد کے 100 سے زائد میئر منتخب ہوئے لیکن مجموعی طور پر کارکردگی محدود رہی۔




