محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالفطر پر رہا قیدیوں کی تفصیل بتادی

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالفطر پر رہا قیدیوں کی تفصیل بتادی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالفطر پر رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

لاہور سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب میں 310 قیدی رہا ہو کر اہلخانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے 100 دن کی سزا معافی پر پنجاب میں 7734 قیدی مستفید ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پریزن رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے، اس کا اطلاق دہشت گردی، فرقہ واریت، ریاست مخالف سرگرمی پر سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوتا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی اس سے مستفید نہیں ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب کی جیلوں میں سزا مکمل کرنے والے 176 قیدی ہیں، جن کے جرمانے ادا نہیں ہوئے، 176 اسیران کو رہا کروانے کے لیے مجموعی طور پر 396 ملین روپے درکار ہوں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مخیرحضرات قیدیوں کی رہائی کے لیے پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں