لاہور میں رات گئے بارش اور ژالہ باری، خنکی مزید بڑھ گئی

لاہور میں رات گئے بارش اور ژالہ باری، خنکی مزید بڑھ گئی
لاہور میں رات گئے بارش اور ژالہ باری، خنکی مزید بڑھ گئی

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات کو بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے شہر میں خنکی مزید بڑھ گئی۔

لاہور میں رات کو گڑھی شاہو، گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، گلشن راوی اور رنگ روڈ میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی مزید بڑھ گئی، لبرٹی مارکیٹ میں بارش کی وجہ سے شاپنگ کیلئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انکے جوش وخروش میں کمی نہ آئی۔ 

خواتین نے ہاتھوں پر مہندی کے دلکش ڈیزائن بنوائے، شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش اور بادلوں نے عید ٹھنڈی کردی ہے وہ خوب مزے سے عید منائیں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے روز بھی موسم ابرآلود رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں