یورپ میں دائیں بازو کی مقبول جماعتوں کو دھچکا، مگر خطرہ بدستور موجود
کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ میں دائیں بازو کی مقبول جماعتوں کو دھچکا، مگر خطرہ بدستور موجود،فرانس، اٹلی اور سلووینیا انتخابات میں شکست، بڑے شہروں میں ناکامیاں، چھوٹے علاقوں میں اثر برقرار،ماہرین نے وقتی سست روی قرار دیا، مستقل زوال نہیں،معاشی مسائل اور مہنگائی اب بھی دائیں بازو کی طاقت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں حالیہ انتخابات اور ریفرنڈمز میں دائیں بازو کی مقبول جماعتوں کو دھچکا ضرور لگا ہے، جہاں فرانس کے بڑے شہروں میں انہیں کامیابی نہ مل سکی، سلووینیا میں لبرل قیادت نے معمولی برتری حاصل کی اور اٹلی میں وزیر اعظم جورجیا میلونی کی عدالتی اصلاحات مسترد کر دی گئیں۔
Load/Hide Comments




