ہم نے ماضی میں مجاہدین کو تربیت دی تھی اور وہ ہمارے گلے پڑگئے، رانا ثنااللّٰہ

ہم نے ماضی میں مجاہدین کو تربیت دی تھی اور وہ ہمارے گلے پڑگئے، رانا ثنااللّٰہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں وہ اُن ہی مجاہدین کی طرح ہیں جنہیں ماضی میں ہم نے تربیت دی تھی اور وہ ہمارے گلے پڑگئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی تنظیموں کے لوگ ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے، انکا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے وہ لوگوں کو شیلڈ بناکر کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جو ایکشن لیا یا ایکشن لیں گے اسکے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں