پیٹرول کی قیمت ایک دن کمی کے بعد آج پھر بڑھادی گئی، ڈیزل بھی مزید مہنگا

پیٹرول کی قیمت ایک دن کمی کے بعد آج پھر بڑھادی گئی، ڈیزل بھی مزید مہنگا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے ایک دن کی کمی کے بعد آج پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت کی اونچی پرواز بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ 

پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 63 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ 

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 29 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

علم میں رہے کہ 28 جولائی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ پیٹرول کی قیمت 1 روپے فی لیٹر کم کردی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں