ناسا کا چاند کے گرد خلائی اسٹیشن منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان

ناسا کا چاند کے گرد خلائی اسٹیشن منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان
ناسا کا چاند کے گرد خلائی اسٹیشن منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان

واشنگٹن ( اے ایف پی) ناسا نے چاند کے گرد خلائی اسٹیشن منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔گیٹ وے منصوبہ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ،چاند کی سطح پر مستقل بیس بنانے پر توجہ منتقل،آرٹیمس پروگرام میں بھی بڑی تبدیلیاں، عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند کے گرد مدار میں مجوزہ خلائی اسٹیشن “گیٹ وے” منصوبے کو موجودہ شکل میں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی توجہ چاند کی سطح پر مستقل بیس قائم کرنے پر منتقل کر دی ہے، ادارے کے سربراہ جیرڈ آئزک مین کے مطابق اس فیصلے کے تحت موجودہ ہارڈویئر کو نئے اہداف کے لیے استعمال کیا جائے گا اور بین الاقوامی شراکت داروں خصوصاً یورپی خلائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں