بھارت نے کئی برس بعد ایرانی ایل پی جی کی پہلی کھیپ خرید لی

بھارت نے کئی برس بعد ایرانی ایل پی جی کی پہلی کھیپ خرید لی
بھارت نے کئی برس بعد ایرانی ایل پی جی کی پہلی کھیپ خرید لی

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی نیوز ایجنسی نے صنعتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کی جانب سے تہران کے تیل اور ریفائنڈ ایندھن پر پابندیاں عارضی طور پر ہٹائے جانے کے بعد، بھارت نے کئی برس بعد ایرانی ایل پی جی کی پہلی کھیپ خریدلی ہے۔بھارت نے مغربی پابندیوں کے دباؤ میں 2019میں ایران سے توانائی کی خریداری روک دی تھی۔ایرانی ایل پی جی لے جانے والا پابندیوں کا شکار ٹینکر’’ارورہ‘‘ جلد ہی مغربی ساحلی بندرگاہ منگلور پہنچنے والا ہے، یہ ایندھن تین ریٹیلرز انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن، اورہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں