امریکہ کی 15 نکاتی امن تجاویز، تیل کی قیمتیں گرگئیں، اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

امریکہ کی 15 نکاتی امن تجاویز، تیل کی قیمتیں گرگئیں، اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی
امریکہ کی 15 نکاتی امن تجاویز، تیل کی قیمتیں گرگئیں، اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

لندن(اے ایف پی)امریکہ کی جانب سے15نکاتی امن تجاویز کےبعدمشرق وسطیٰ میں جنگ خاتمے کی امیدیں پیداہوگئی ہیں اور مارکیٹ پراس کا مثبت اثر دیکھا گیا ہے۔بدھ کوعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اوراسٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی جبکہ ڈالر کی قدر گھٹ گئی ہے،نیویارک ٹائمز کی امریکہ کی پاکستان کے ذریعے 15نکاتی امن تجاویز بھیجنے کی رپورٹ نےمشرقِ وسطیٰ تنازع کے خاتمے کی امیدیں پیدا کردی ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کےخاتمے کیلئےپرامیدی اور مذاکرات جاری رہنے کی باتوں کے بعد خام تیل کی قیمتیں 6فیصد سے زیادہ گر گئیں اوربرینٹ کی قیمت 100ڈالر سے نیچے آگئی۔بدھ کو وال اسٹریٹ پر ابتدائی ٹریڈنگ میں تیزی رہی جہاں ڈاؤ جونز 0.6فیصد اضافے کے ساتھ 46,425.14 پوائنٹس پر آگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں