برطانیہ میں بڑا کریک ڈاؤن، غیر ملکی فنڈنگ اور کرپٹو عطیات پر پابندی

برطانیہ میں بڑا کریک ڈاؤن، غیر ملکی فنڈنگ اور کرپٹو عطیات پر پابندی
برطانیہ میں بڑا کریک ڈاؤن، غیر ملکی فنڈنگ اور کرپٹو عطیات پر پابندی

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں بڑا کریک ڈاؤن، غیر ملکی فنڈنگ اور کرپٹو عطیات پر پابندی ،ایک لاکھ پاؤنڈ سالانہ کی حد مقرر، فیصلہ سے نائجل فراج کی جماعت ریفارم یو کے کو نقصان پہنچ سکتا ہے،ہاؤسنگ منسٹر اسٹیو ریڈ کا کہنا ہے کہ تقسیم اور نفرت پھیلاکر ملک کو کمزور کرنے والے عناصر کو روکیں گے ،برطانیہ بیرونِ ملک مقیم عطیہ دہندگان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی رقم کی حد مقرر کرے گا اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے دیئے جانے والی عطیات پر پابندی عائد کرے گا۔ یہ اقدام غیر ملکی مالی اثر و رسوخ کے جائزے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس سے نائجل فراج کی جماعت ریفارم یو کے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔بدھ کے روز ہاؤسنگ وزیر اسٹیو ریڈ نے کہا، ہم ان مخالف غیر ملکی ریاستوں اور دیگر عناصر کو روکیں گے جو برطانیہ کو تقسیم اور نفرت پھیلا کر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی مداخلت کا خطرہ حقیقی ہےاسٹیو ریڈ نے کہا کہ کرپٹو کرنسی عطیات پر پابندی نہایت ضروری ہے تاکہ غیر قانونی فنڈز کو سیاست میں داخل ہونے کے واضح راستے کو بند کیا جا سکے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں