پہلے ہی دن کہا تھا احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، سہیل آفریدی

پہلے ہی دن کہا تھا احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، سہیل آفریدی
تصویر، سوشل میڈیا سہیل آفریدی
تصویر، سوشل میڈیا سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو جعلی سمجھتے ہیں، ہمارے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا کہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، ساڑھے 4 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم نے عدلیہ اور اسپیکر کو بھی خطوط لکھے، مجھے اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کے وزیراعلیٰ کا پاسپورٹ بلاک اور سی ایم پنجاب کے لئے 12 ارب روپے کا جہاز خریدا جاتا ہے۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ یہ تحریک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے شروع کی ہے، خیبر پختونخوا میں جگہ کا انتخاب کیا جائے گا جہاں پہلے میں اور پارلیمنٹرینز حلف لیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں