سعودی، ترک و مصری وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے: اسحاق ڈار

سعودی، ترک و مصری وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے: اسحاق ڈار
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار—فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تصدیق کر دی۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے، وزرائے خارجہ اگلے روز وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہماری ملاقات ترکیہ میں طے تھی، مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد ملنے کی دعوت دی۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں، ایران سے بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں