افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، 45 افراد ہلاک

افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، 45 افراد ہلاک
افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، 45 افراد ہلاک

کابل ( نیوز ڈیسک) افغانستان کے مختلف حصوں میں بارشوں ،سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 45افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے حوالے سے جاری میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اس موسم میں ملک میں شدید موسمی حالات سے ہونے والی تازہ ہلاکتیں ہیں۔حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ملک کے افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے عملے کے ارکان متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اتھارٹی کے ترجمان یوسف حماد نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے 34 میں سے 13 صوبے متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر مغربی، وسطی اور شمال مغربی علاقے شامل ہیں۔حماد نے بتایا کہ شدید موسم کے باعث 147 گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے۔ 80 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں جبکہ زرعی زمین اور آبپاشی کے نہری نظام کو بھی نقصان پہنچا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں