پاکستان مشکل صورتحال کو بڑی کامیابی اور مؤثر طریقے سے حل کررہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان مشکل صورتحال کو بڑی کامیابی اور مؤثر طریقے سے حل کررہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
فوٹو: پی ٹی وی
فوٹو: پی ٹی وی 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل صورتحال کو بڑی کامیابی اور مؤثر طریقے سے حل کر رہا ہے، اشیائے ضروریہ وافر مقدار برآمد کرنے کے لیے حکمت عملی پر پیش رفت جاری ہے، حکومت معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

مالیاتی اور معاشی اثرات سے بچاؤ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کئی ممالک کو حالیہ صورتحال میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کا توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملکی پیداوار پر اثرات کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، حکمت عملی معیشت کے تمام شعبوں کے استحکام اور ترقی کومد نظر رکھ کر بنائی جائے، حکمت عملی مرتب کرنے میں بیرونی اور اندرونی میکرو اکنامک اثرات کو بھی جانچا جائے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارتیں، ادارے روزانہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر رانا تنویر اجلاس میں شریک تھے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ سرکاری عہدے داران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں