کراچی میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر
کراچی میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، مختلف سڑکیں بند کردی گئیں جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 

امیر خسرو روڈ پر بارش اور تیز ہوا کے باعث درخت گاڑی پر گرگیا تاہم اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ٹریفک کو نرسری سے شارع قائدین کی جانب متبادل راستہ دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حسین آباد، کریم آباد انڈر پاس کے قریب گاڑی نالے میں گرگئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رینجرز ریسکیو کیلئے مکمل الرٹ ہے: ترجمان

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے پیش نظر رینجرز ریسکیو کےلیے مکمل الرٹ ہے۔

ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط انتظامات کیے جا چکے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں نگرانی اور فوری ریسپانس ٹیموں کے اہلکار تعینات ہیں۔ 

کراچی میں مزید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات میں مزید بارش ہوسکتی ہے، ہوا کی رفتار 50 سے 60 اور کہیں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کل کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں