لاڑکانہ بورڈ کے احمد خان چھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی میں کنٹرولر تعینات کردیا گیا

لاڑکانہ بورڈ کے احمد خان چھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی میں کنٹرولر تعینات کردیا گیا
لاڑکانہ بورڈ کے احمد خان چھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی میں کنٹرولر تعینات کردیا گیا

میٹرک کے سالانہ امتحانات سے محض چار روز قبل لاڑکانہ بورڈ کے انسپکٹر اسکولز و کالجز احمد خان چھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی میں کنٹرولر تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل احمد خان چھٹو کو انٹر بورڈ کراچی میں بھی تعینات کیا گیا تھا، تاہم وہاں بورڈ کے ملازمین کی سخت مزاحمت کے باعث انھیں جوائننگ میں مشکلات ہوئیں تو انھیں واپس جانا پڑھ گیا تھا۔ 

میٹرک بورڈ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا بورڈ ہے جہاں چار لاکھ بچے میٹرک کا امتحان دیتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سندھ کے سارے تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز، سیکریٹریز اور آڈٹ افسران سمیت تمام عہدوں کے لیے قواعد تیار ہیں جنھیں منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھیجا جاچکا ہے۔

اس کے باوجود میٹرک بورڈ کے اندر کنٹرولر کے لیے اہل افراد  کی موجودگی کے باوجود لاڑکانہ بورڈ کے انسپکٹر اسکولز و کالجز کو جنھیں امتحانی امور کا کوئی تجربہ نہیں میٹرک بورڈ کراچی میں لانا باعث تعجب ہے۔

اور یہ بھی ایسے موقع پر یہ معاملہ مذید پیچیدہ ہوسکتا ہے جب نیا گریڈنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے اور 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک بورڈ کراچی کے امتحانات کے لیے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری نہیں کیے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں