کے پی حکومت نے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے ڈھائی ارب واپس لے لیے

کے پی حکومت نے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے ڈھائی ارب واپس لے لیے
کے پی حکومت نے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے ڈھائی ارب واپس لے لیے

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے ڈھائی ارب روپے واپس لے لیے۔

تیسری سہ ماہی کیلئے محکمہ خزانہ نے محکمہ صحت کی 57 اسکیموں کیلئے ڈھائی ارب روپے جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز واپس لینے سے منصوبوں میں تاخیر اور اضافی اخراجات کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز اور اے آئی پی پلان کیلئے اب تک فنڈز جاری نہیں کیے۔

سیکریٹری صحت شاہد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے محکمہ صحت کو  4 ارب روپے جاری کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی مد میں جاری کیے گئے، جاری فنڈز اسپتالوں کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں