نیپرا کی سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کی سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری
نیپرا کی سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کردی۔ اتھارٹی نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ پہلے سے موجود سولر صارفین کے لائسنس اپنی مدت تک برقرار رہیں گے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پہلے سے موجود صارفین کو سابقہ معاہدوں کے طریقہ کار کے تحت بل کیا جائے گا۔ اگر کسی صارف نے سولر صلاحیت میں تبدیلی کی تو پہلے والا نرخ نہیں ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سولر ریگولیشن میں یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے لاگو ہوگی۔

نیپرا نے اس سے قبل نیٹ میٹرنگ صارفین کےلیے یونٹ کے بدلے یونٹ کا نظام ختم کردیا تھا۔

نیپرا نے پہلے نئے، پرانے صارفین سولر کیلئے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو پرانے سولر صارفین کیلئے پہلی پالیسی برقرار رکھنے کی ہدایت کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں