چند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

چند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ
مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ۔فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ۔فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں پیٹرول ڈیزل دستیاب ہی نہیں ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری اقدامات پر عمل پیرا ہے، کسان اور موٹر سائیکل رکھنے والوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کےلیے وزیراعظم نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کی، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو مستحکم رکھنے کیلئے سبسڈی دی جا رہی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں کو کم رکھنے کوشش کی ہے، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ یہ جنگ بند ہو، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں، اپنے آپ کو اس وقت سیاسی مقاصد سے اوپر رکھیں۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ اگر یہ جنگ اسی طرح جاری رہتی ہے تو ہوسکتا ہے پوری دنیا کو اس سے بھی زیادہ برے حالات کا سامنا کرنا پڑے، خطے میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں