پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں

پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں
— فائل فوٹو
 — فائل فوٹو

خیبر میں پاک افغان شاہراہ نیکی خیل کے مقام پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ چوتھے شخص کی تلاش جاری ہے۔

رات بھر موسلا دھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش کے باعث یوسف اڈہ میں شو روم کی چھت گر گئی۔

شو روم کی چھت گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سولر پینل بھی ٹوٹ گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں