پیٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

پیٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب---فائل فوٹو
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے 14 مارچ سے 4 اپریل تک پیٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ چھوٹے کسانوں کو بھی سبسڈی کے ذریعے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی ہے، جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور کئی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا بھی رہا ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق 26 اداروں کو نج کاری کے عمل کے تحت پرائیویٹائزیشن کمیشن کے حوالے کیا جا چکا ہے، جبکہ کچھ ایسے ادارے جو نج کاری کے قابل نہیں تھے انہیں بند کر دیا گیا ہے اور مزید اداروں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جہاں کرپشن پائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں بھی کٹ لگایا گیا ہے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کر کے اس پر عمل درآمد جاری ہے، جبکہ بڑی گاڑیوں سے متعلق بھی ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر کسانوں کو سبسڈی دی جا رہی ہے اور حکومت روزانہ کی بنیاد پر دیگر ممالک کے ساتھ معاشی موازنہ بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ توانائی کا شعبہ انفرااسٹرکچر کے مسائل کا شکار ہے اور آئل اینڈ گیس کا درآمدی بل بھی بڑھ رہا ہے، تاہم اب تک امپورٹ اور ایکسپورٹ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

محمد اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر بھی اپنا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں