پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے، وزیراعظم

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے، وزیراعظم
پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کو ناقابل معافی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات اور توانائی بچت پر اجلاس ہوا، جس میں کفایت شعاری سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کے انتظامات سے متعلق آگاہی دی گئی۔

اجلاس میں ملکی برآمدات اور بجلی کی فراہمی کےلیے طویل مدتی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے ساتھ ہی بیٹری توانائی اسٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی پیداوار میں قابلِ تجدید توانائی کا مناسب حصہ ہونے سے بحران پیدا نہیں ہوا، شمسی توانائی اور دیگر قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع ہی بجلی شعبے کا مستقبل ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم پیٹرول بچت، کفایت شعاری مہم میں حصہ ڈالے، پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ملک میں بجلی کی پیداوار کا ایک حصہ پیٹرولیم مصنوعات پر منحصر ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بازار اور شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے اور دیگر اقدامات کا مقصد قیمتی زرمبادلہ بچانا ہے۔

وزیراعظم نے ایک اور اجلاس میں نیشنل ٹیرف کمیشن میں کیسز کی تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیا اور ہدایت کی کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جس میں تمام کیسز کو معینہ وقت میں نمٹایا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں