عالمی میڈیا پر پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کو خراج تحسین

عالمی میڈیا پر پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کو خراج تحسین
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی میڈیا پر پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق پاکستان نے حالیہ جنگ کے خاتمہ کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے روک دیے۔

برطانوی خبرایجنسی نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک طاقتور ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے بات چیت کے بعد لڑائی روک رہے ہیں۔

برطانوی ٹی وی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کئی ہفتوں کی کاوشوں کے بعد کامیاب ہوگیا ہے۔

خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے باعث خود کو امن کے بااعتماد ضامن کے طور پر منوایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں