مین ہول میں زہریلی گیس کے باعث 3 افراد دم توڑ گئے

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مین ہول کی صفائی کے لیے اترنے والے تین افراد زہریلی گیس کے باعث دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36 بی میں مین ہول کی صفائی کے لیے تین خاکروب اترے تھے جو دیر تک واپس نہیں آئے تو علاقہ مکینوں نے فوری طور پر واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تینوں افراد کی لاشوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو 1122 حکام نے مزید بتایا کہ تینوں افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ پہلے ایک شخص اندر گیا تھا جس کے باہر نہ آنے پر دیگر دو افراد نیچے اترے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
Load/Hide Comments




