میرے نمائندے کل شام اسلام آباد میں ہوں گے، صدر ٹرمپ

میرے نمائندے کل شام اسلام آباد میں ہوں گے، صدر ٹرمپ
میرے نمائندے کل شام اسلام آباد میں ہوں گے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، وہ کل شام مذاکرات کےلیے موجود ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے کل آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا جو سیزفائر کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا جو عجیب بات ہے، ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے ہرمز پہلے ہی بند ہے، ایران ہماری مدد کر رہا ہے لیکن جانتا نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بند بندرگاہ کی وجہ سے ایران کا روزانہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، امریکا کا کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، وہ کل شام کو پاکستان کے دارالحکومت میں موجود ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بہت سارے جہاز اب امریکا میں ٹیکساس، لوزیانا اور الاسکا کی طرف جا رہے ہیں، یہ سب پاسداران انقلاب کی وجہ سے ہوا جو ہمیشہ سخت آدمی بننا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےایران کو بہت مناسب ڈیل آفر کی ہے، امید ہے وہ قبول کریں گے، ایران نےڈیل قبول نہیں کی توامریکا ایران کے تمام پاورپلانٹس اور پلوں کو تباہ کردے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں