غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ایرانی سفیر

غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ایرانی سفیر
غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کو غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر کے، ناکہ بندی کر کے ایران کو مزید جنگی جرائم کی دھمکیاں دے کر اسے غیر منطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی ایسا کیا جاسکتا ہے کہ وقفے وقفے سے فصاحت و بلاغت کے جوہر دکھا کر یہ دعویٰ کیا جائے کہ ہم سفارت کاری کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ جب تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری ہے، اختلافات موجود رہیں گے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں