دبئی میں ’’ورک فرام پارک‘‘ منصوبے کا آغاز، دفاتر کا کام پارکس سے کرنے کی سہولت
دبئی (سبط عارف)دبئی حکومت نے “ورک فرام پارک” کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہری اور ملازمین پارکس میں بیٹھ کر ریموٹ طریقے سے دفاتر کا کام انجام دے سکیں گے۔منصوبے کا مقصد قدرتی ماحول میں کام کی سہولت فراہم کرنا اور جدید شہری طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔اس منصوبے کا ابتدائی پائلٹ اگلے ماہ دبئی کے علاقے البرشاء سے کیا جائے گا۔دبئی بلدیہ کے مطابق پارکس میں ریموٹ ورک کے لیے خصوصی ورک اسپیسز اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔حکام نے بتایا کہ دبئی میں 35 نئے پارکس بھی قائم کیے جائیں گے جبکہ دبئی کا ہدف 2040 تک 300 سے زائد پبلک پارکس تعمیر کرنا ہے۔
Load/Hide Comments




