سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے پر پاکستان کا ردعمل

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے پر پاکستان کا ردعمل

عالمی ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے پر حکومت پاکستان نے ردعمل دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حکومت پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے پر فیصلے میں عبوری اقدامات جاری کیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ متفقہ ہے، فی الحال تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا ہے،

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فیصلے میں بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں، عالمی قوانین کے مطابق بھی بھارت یہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں ہوا، نہ ہی اس کے آپریشنز معطل ہوئے ہیں، بھارت اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا پابند ہے۔

حکومت پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدے کے مطابق پن بجلی منصوبوں کا ڈیزائن اور آپریشن تبدیل نہیں کیا جاسکتا، پاکستان عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں