سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا

 
سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا نتیجہ جاری کر دیا۔ 

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔ 

کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 476 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا ہے، تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔ 

کمیشن کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں17ہزار351 امیدواروں نے شرکت کی۔ 

کمیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کے میڈیکل، سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور وائیوا کا شیڈول جلد جاری ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں