سختی کرنے سے غیرقانونی بیرون ملک جانے والوں میں کمی ہوئی، ایف آئی اے حکام کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس کے دوران فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے بتایا کہ سختی کرنے سے غیرقانونی طور پر جانے والوں میں 45 فیصد کمی ہوئی ہے۔ 

اجلاس کے دوران ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 160 افراد لیبیا اور 15 پولینڈ سے ڈی پورٹ ہوئے، ان کی منزل لیبیا نہیں تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 60 ترکیہ سے ڈی پورٹ ہوئے جن کی منزل سعودی عرب یا کوئی اور ملک تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یورپی یونین نے ویزا کیلئے ہم سے نرمی کا کہہ دیا ہے۔

اس دوران کمیٹی چیئرمین رانا محمود الحسن نے کہا کہ دفتر خارجہ والے دستاویزات تصدیق کے نام پر لاکھوں روپے لے رہے ہیں، اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے 6 افراد پر پرچے کیے، وہ اگلے دن ضمانت کروا کر آگئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں