اسلام آباد کے ڈی ایس پی آفتاب احمد اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کر گئے

اسلام آباد کے ڈی ایس پی آفتاب احمد اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کر گئے
— تصویر سوشل میڈیا
— تصویر سوشل میڈیا

ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کر گئے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد کو دورانِ ڈیوٹی دل کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پمز اسپتال میں دورانِ علاج ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات تھے۔

پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ آفتاب احمد کی میت ان کے گاؤں رجانہ کے نواحی چک نمبر 26 بھجوائی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں